پاکستان اسٹاک ایکسچینج 45

ایران-امریکا سیزفائر، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار 11 فیصد اضافہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)مشرق وسطی میں جنگ بندی کے بعد اس ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخی تیزی کا ریکارڈ توڑ دیااور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ہفتے بھر میں 11فیصد بڑھا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 17000پوائنٹس کی تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، 5 سیشنز میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 17 حدیں بحال ہوئیں۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 16 ہزار 792 پوائنٹس کے اضافے سے1 لاکھ 67 ہزار 91 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں ہنڈرڈ انڈیکس 20 ہزار 518 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 68 ہزار 290 رہی، جبکہ کم ترین سطح1 لاکھ 47 ہزار 771 رہی۔حصص بازار میں اس ایک ہفتے میں 3.3 ارب شیئرز کے سودے 203.6 ارب روپے میں طے ہوئے۔ ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 1 ہزار 748 ارب روپے ریکور ہوئے۔

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 168290 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 147771 پوائنٹس رہی۔مارکیٹ کا اوسط یومیہ تجارتی حجم ہفتہ وار 55.5 فیصد بڑھ کر 76 کروڑ 50 لاکھ شیئرز رہا، اوسط یومیہ تجارتی مالیت ہفتہ وار 47.4 فیصد بڑھ کر 14 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہی۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 1748 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 473 ارب روپے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں