امیر مقام 42

ایران امریکا جنگ بندی پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انجینئر امیرمقام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نےکہا ہے کہ ایران امریکا جنگ بندی پر دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصِم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنایا،ہماری تعمیری سفارتکاری عالمی سطح پر مؤثر ثابت ہوئی ۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ امریکا اور ایران جنگ بندی پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ٹویٹ کو دنیا کے تمام بڑے نیوز چینلنز اور اخبارات نے ٹاپ سٹوری پر جگہ دی اور پاکستان کے کردار کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پورے عالمی میڈیا پر وزیراعظم پاکستان چھائے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں