تہران (رپورٹنگ آن لائن)سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی پولیٹیکل کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ید اللہ جوانی نے کہا ہے کہ ایران 2015 کے مقابلے میں تمام پہلوں میں ایک مضبوط اور اعلی پوزیشن میں ہے۔
انہوں نے جوہری معاہدے پر دستخط سے پہلے کی مدت کا حوالہ دیا۔ اس معاہدے کو مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ان کا یہ تبصرہ فلسطینی عوام کی حمایت کے عنوان سے تہران کے اتحادی دھڑوں کی شرکت کے ساتھ ایک کانفرنس کے جنرل سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک سمپوزیم کے دوران سامنے آیا ۔
امریکہ کو دشمن قرار دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل ید اللہ جوانی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال اور دشمن کی اپنی سابق پوزیشنوں سے پسپائی ایران کی صلاحیتوں کو بہتر طور پر سمجھنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شرائط کو مذاکرات کے ذریعے ملک کے لیے مزید فوائد میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔