برمنگھم(رپورٹنگ آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کا مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ تمام توجہ کا محور اگلے پانچ دن ہونگے، جہاں ہم بڑا اسکور بنا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیں گے۔
انہوںنے کہاکہ ایجبسٹن میں نیا میدان نئی گیند اور نیا میچ ہوگا۔جو روٹ، جنہوں نے 168 ٹیسٹ میچوں میں 50.03 کی اوسط سے 14 ہزار 208 رنز 41 سنچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان ایک کمزور اور آسان ٹیم ہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر کہتے ہیں کہ بہت آسان ہے کہ آپ کسی کو بہت خراب اور کسی کو بہت اچھا کہہ دو۔ جو روٹ نے کہاکہ کھیل میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، پاکستان ٹیم کے خلاف برتری حاصل ہے لیکن ان کے پاس مقابلے کے لیے اچھی ٹیم ہے۔انہوںنے کہاکہ محمد عباس نے لارڈز پر 5 آؤٹ کیے۔
سعود شکیل نے 97 رنز بنائے، ان کے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں ہوئی ہیں لیکن ایسا کہنا کہ ایجبسٹن میں انگلینڈ کو ایک آسان مقابلہ ملے گا، ایسا ہر گز نہیں ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ ٹیم کو پہلے ہی 0ـ2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ کل سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔









