ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق 288

ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق سمیت 4 لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق سمیت 4 لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت منظور تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق سمیت 4 لیگی رہنماوں نے 2018 میں نواز شریف کے استقبال کے لیے ریلی نکالتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے کیس میں انسدا دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے چاروں لیگی رہنماوں کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی اور پولیس کو 16 نومبر تک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت اس لیے کرائی ہے تاکہ 13 دسمبر کو جلسہ خراب نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ 17 نومبر کو پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں