فرخ حبیب 212

ای سی او کانفرنس ریجنل کنیکٹیویٹی اور پارلیمانی سفارتکاری کے لئے اہم کردار ادا کریگی، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ای سی او کانفرنس ریجنل کنیکٹیویٹی اور پارلیمانی سفارتکاری کے لئے اہم کردار ادا کریگی۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے ای سی او ممالک کی دوسری پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ای سی او کانفرنس ریجنل کنیکٹیویٹی اور پارلیمانی سفارتکاری کے لئے اہم کردار ادا کریگی۔ انہوںنے کہاکہ اگر یورپی ممالک مل کر یورپین یونین بنا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ خطے کے تمام ممالک ملکر غربت،بے روزگاری،سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔

فرخ حبیب نے کہاکہ جب خطے کی پارلیمان مل بیٹھیں گی تو اس کے اثرات بھی مثبت ہونگے، مستقبل میں یہاں نیا معاشی بلاک بھی بن سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوویڈ 19 کے باوجود کامیاب کانفرنس کے انعقاد کا کریڈٹ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ قاسم سوری کا جاتا ہے، علاقائی و پارلیمانی سفارتکاری میں پاکستان کا اہم کردارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں