سعد رفیق

اہل لاہور کو کوئی خرید نہیں سکتا، سعد رفیق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اہل لاہور کو کوئی خرید نہیں سکتا، این اے 133 کے لوگ باضمیر ہیں، نون لیگ کو ووٹ دیں گے،

ہفتہ کو لیگی رہنماﺅں عطا تارڑ، علی ملک اور خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پرویز ملک کے خاندان نے بہت خدمات سر انجام دی ہیں، یقین ہے کہ کل پرامن پولنگ ہوگی، اس موقع پرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے منظم اور موثر طریقے سے ضمنی انتخاب کے لیے مہم چلائی، لوگ فیملی کے ساتھ ووٹ کاسٹ کریں، اس الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ نے راہ فرار اختیار کی،انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن اہمیت اختیار کر چکا ہے،

کیوں کہ یہ الیکشن مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ریفرنڈم ہے، نون لیگ پرامن الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرے گی،پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی ملک نے کہا کہ کراچی کو کوڑے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، لوگوں کا ووٹ خریدنے والوں کو کل جواب مل جائے گا،اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید ساری زندگی جمہوریت کی بات کرتی رہیں، انہوں نے ووٹ خرید کر جمہوریت کو داغدار کی۔
٭٭٭٭٭٭٭