سینیٹر فیصل جاوید 154

اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہوگی‘ سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پیاری اپوزیشن! فکر نہیں کریں، انشاءاللہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی وہ سنبھال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپکو زحمت نہیں دیں گے، آپ کو تو ہر حال میں تنقید کرنی ہے کیونکہ آپ چھوئی موئی اپوزیشن ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ بس کپتان کا ایک ہی پیغام آپکے لیے ’گھبرانا‘ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں