یادیو 40

اگر آپ ٹیلنٹ کی بات کریں تو ٹیلنٹ کی مسلسل آمد ہو رہی ہے،سوریاکماریادیو

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن) بھارت کے لئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے سوریا کمار یادیو نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں بھارت کا ٹیلنٹ پول اتنا بڑا ہے کہ دو یا تین بین الاقوامی سطح کی ٹیموں کو بیک وقت میدان میں اتارا جاسکتا ہے، اس کی وجہ بہترین گھریلو ساخت اور فرنچائز ماحولیاتی نظام ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کے بڑھتے ہوئے غلبے کا سہرا گھریلو مقابلوں اور انڈین پریمیئر لیگ کو دیا۔ سوریا کمار یادیو کے 2024 میں کپتان بننے کے بعد سے، ہندوستانی ٹیم نے 52 میں سے 42 ٹی 20 میچ جیتے ہیں۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے موجودہ ٹیم کو ہندوستان کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ ٹیلنٹ کی بات کریں تو ٹیلنٹ کی مسلسل آمد ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل، فرنچائز کرکٹ اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر سال کتنے کھلاڑی ابھر رہے ہیں۔ آپ جتنی چاہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے،ہماری بنیاد اتنی مضبوط ہے کہ دو یا تین فائنل الیون بن سکتے ہیں،یہ کوئی سفارتی جواب نہیں ہے۔ درحقیقت ہمارا ڈھانچہ اتنا مضبوط ہے کہ سچ بولنے میں کوئی شرم نہیں آتی۔انہوں نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کو اجتماعی کوششوں سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کے مشترکہ وژن نے اس غیر متوقع فارمیٹ میں جیت کی شرح 80 فیصد حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں