صبا قمر

اگر آپ خود کو فٹ نہیںرکھیںگے تو آپ کی شوبزمیں کوئی جگہ نہیں ‘ صباقمر

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ خود کو سمارٹ رکھنے کیلئے روزانہ جم جاتی ہوں اور واک کرتی ہوں ،اگر شوبزمیں کامیابی حاصل کرنی ہے تو اس کے لئے خود کو فٹ رکھنانا گزیر ہے ۔ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ میں روزانہ جم جاتی ہوں اورپروفیشنل ٹرینر کی زیر نگرانی دو گھنٹے تک مختلف ایکسرسائزز کرتی ہوں ، روزانہ کی واک کرنا بھی میرامعمول ہے جس سے آپ جسمانی تندرستی کے ساتھ ذہنی طو رپر بھی تروتازہ رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ خود کو فٹ نہیں رکھیں گے تو آپ کی شوبزمیں کوئی جگہ نہیں ۔