شہباز شریف

اپیکس کمیٹی کا اجلاس؛ فورم کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی عزم کا اعادہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فورم کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران اپیکس کمیٹی قومی سلامتی پر نئے سال کے اہداف اور اسٹریٹیجیز کا تعین کیا گیا، اور دہشت گردوں اور فتنہ خوارج کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت آرمی چیف جنرل عاصم منیر، انٹیلی جینس ایجنسیوں کے سربراہان، ڈی جی ایف آئی اے نے بھی شریک تھے۔