اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد سے حکومت کو شکست کا سامنا ہے ،اگر اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو عوام کی آواز بن سکتے ہیں ،جس طریقے سے حکومت اور اتحادی ایکسپوز ہو ئے وہ قوم کے سامنے ہیں ۔
بدھ کو متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے متحد ہونے سے حکومت کو ایک کے بعد ایک شکست کا سامنا ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو عوام کی آواز بن سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں،جس طریقے سے حکومت اور اتحادی ایکسپوز ہو چکے ہیں وہ قوم کے سامنے ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ہر حربہ استعمال کیا، دباﺅڈالنے کی کوشش کی، ہر طرف سے فون کالز کرائی ہیں۔








