فواد چوہدری 247

اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔ سماجی رابطے یکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جارہی ہے یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہیے ناکہ پریشانی کا باعث ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں