عثمان بزدار 255

اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے ‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہر موقع پر منفی سیاست کی، اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے‘اپوزیشن انتشار پھیلا کر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے‘ اپوزیشن نے ہر موقع پر منفی سیاست کی جو عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں‘حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ چکے ہیں۔ اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتشار پھیلا کر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے ہر موقع پر منفی سیاست کی اور یہ عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصرکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ مسرد شدہ عناصر کے عزائم پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں