عدم اعتماد 207

اپوزیشن کا اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ، سو سے زائد اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیےگئے، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں۔

اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہمارے اراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہے ہیں، اسپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں