سٹیٹ بینک 181

اپریل کے دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے ریکارڈ 214.5 ارب کے قرضے دیئے گئے ،سٹیٹ بینک

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)آٹو فنانسنگ گزشتہ سال کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران 78.1 ارب روپے زیادہ رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کے اعداوشمار کے مطابق اپریل 2021 کے دوران ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ آٹو فنانسنگ کی گئی ہے اور اس دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکو ں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے 292.6 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں جبکہ اپریل 2020 کے دوران آٹو فنانسنگ کی مد میں قرضوں کی فراہمی کا حجم 214.5 ارب روپے رہا تھا’ اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں 78 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں آٹو فنانسنگ کے تحت سب سے زیادہ قرضوں کا اجرا مارچ 2019 میں کیا گیا تھا اور اس دوران آٹو فنانسنگ کی مد میں 285ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔ اس طرح ماضی میں کسی ایک ماہ کے دوران جاری کئے گئے آٹو فنانسنگ کے قرضوں کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران 7.6 ارب روپے کے زیادہ قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی کامیاب معاشی حکمت عملی کے تحت قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی ریکارڈ کی گئی ہے اور دنیا بھر کے متعدد معروف عالمی اداروں نے بھی حکومت کی معاشی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں