اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا )نے ایل پی جی لائسنس کے اجراء کا طریقہ کار آسان بنا دیا ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی صنعت کے فروغ کے لئے مختلف نوعیت کے لگ بھگ 63 سے زائدلائسنس جاری کئے ،
جس میں ایل پی جی اسٹوریج ٹرمینل کا ایک آپریشنل لائسنس بھی شامل ہے ، تین کے لئے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس ، ایل پی جی اسٹوریج اور فلنگ پلانٹس کی تعمیر کے لئے 35 اور ایل پی جی اسٹوریج اور فلنگ پلانٹس کو چلانے کے لئے 18لائسنس دئیے گئے اس کے علاوہ اوگرا نے ایل پی جی آٹو ریفیوئلنگ اسٹیشنوں کی تعمیر کے لئے تین لائسنس اور ایل پی جی آٹو ریفیوئلنگ اسٹیشنوں کے لئے تین آپریشنل اجازت نامے دیئے۔
اس وقت ملک میں 7 سے زائد ایل پی جی تقسیم کنندگان کے ساتھ 11 ایل پی جی پروڈیوسر اور 200 ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں ملک میں کام کر رہی ہیں۔اوگرا نے ایل پی جی لائسنس کے اجراء-04 کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا ہے ، جو تقاضے پورے ہونے کے بعد فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔مارچ 2020 تک ، 52 ایل پی جی سازوسامان تیار کرنے والی کمپنیاں اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ تھیں۔