علامہ اقبال 171

اوپن یونیورسٹی: ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر1500 “پراسپکٹس سیل پوائنٹس”قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف تعلیمی پروگرامز میں داخلے کے خواہشمندافراد کو نزدیک ترین مقامات پر داخلہ فارم اور پراسپکٹس فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میںیونین کونسل سطح پر تقریباً 1500 “پراسپکٹس سیل پوائنٹس “قائم کررہی ہے۔علاوہ ازیں وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کورونا وباءسے بچنے کی اختیاطی تدابیر اور اس حوالے سے حکومتی ایس او پیز پرمن و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے طلبہ کو آن لائن داخلوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو علاقائی کیمپسسز میں انفارمیشن ڈسک/کاﺅنٹرقائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔داخلے کے خواہشمند افراد کو آن لائن اپلائی کے لئے ریجنل آفسسز میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی فری سہولت دستیاب ہوگی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ¾ میاں محمد ریاض کے مطابق پراسپکٹس سیل پوائنٹس کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 15۔جنوری سے دستیاب ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام پروگراموں کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سمسٹربہار2021ء کے پہلے مرحلے میں شامل میٹرک/ایف اے اے ٹی ٹی سی بی ایس )فیس ٹو فیس( /ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں  آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں15۔جنوری 2021ءسے ایک ساتھ شروع ہورہے ہیں۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(بی ایس اور بی ایڈپروگرامز شامل ہونگے جس کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں