اوورسیز پاکستانیوں 34

اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری، اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

اوکاڑہ

( شیر محمد)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیزکمیٹی کا جائزہ اجلاس، اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں کیسز پیش کیے گئے،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدشجعین وسطرو نے اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے جان و مال اور جائیدادوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے افسران ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں اور ان کی جائیدادوں کے تنازعات کے لیے متعلقہ قوانین کی روشنی میں میرٹ پر تمام کیسیز کو بروقت نمٹانے کے لیے توانائیاں صرف کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں