اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے ممبران نے نیویارک میں غیر رسمی ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم، سعودی عرب، آزربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی ،
او آئی سی رابطہ گروپ کا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا ،پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے رابطہ گروپ کو وزیر خارجہ کا خصوصی پیغام پہنچایا،گروپ ممبران نے وزیر خارجہ پاکستان کی سفارشات کی مکمل تائید کی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت غیر قانونی کارروائیاں بند،مواصلات،نقل و حرکت اور پرامن اسمبلی پر پابندیاں ختم کرے۔