حسن علی 223

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز،قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی انجرڈ

نوٹنگھم(رپورٹنگ آن لائن) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پہلے میچ سے باہر ہو گئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت نہیںکی۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاﺅ محسوس کرنے کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے، حسن علی کو احتیاطا 16 جولائی کو ٹرینٹ برج میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، میڈیکل پینل کے جائزے کے بعد حسن علی کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں