انگلینڈ اور آسٹریلیا 269

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل کھیلا جائے گا

مانچسٹر(ر پورٹنگ آن لائن)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت آئن مورگن کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم آرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔کینگروز نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 19رنز سے شکست دی جس کا حساب میزبان ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ چکتا کر دیا۔

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کو 24 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے میچ 16 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسڑ میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں