کراچی (رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انگلی بالکل ٹھیک ہے ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں ہم سے آخر کے اوور اچھے نہیں ہورہے۔یہ میچز اس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار میتھیو نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا، گرانڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ دوسرے پلیئرز بھی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں ہم بھی اپنے ملک کے لیے کھیلتے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آپ میڈیا والوں کا بڑا کردار ہے، میڈیا کا پیغام سوشل میڈیا پر سب لوگ دیکھتے ہیں، میڈیا جو بات اچھی کرے گا وہ پوری دنیا میں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی بابر یا شاہین نہیں صرف پاکستان ہے، منفی چیز جب تک ہوگی کہیں بھی ترقی نہیں ہوسکے گی۔









