لندن(ر پورٹنگ آن لائن) شاہین شاہ آفریدی انگلش ٹی20بلاسٹ میں 4گیندوں پر 4وکٹیں حاصل کرکے اپنے ردہم میں واپس آگئے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی انگلش ٹی 20بلاسٹ میں ہمپشائر کانٹی کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں۔ مڈل سسیکس کے خلاف میچ میں انہوں نے تباہ کن بولنگ کی۔
انہوں نے لگاتار 4گیندوں پر جون سمپسن، اسٹیون فن، تھیلان ولالا واتیا اور ٹم مرتاغ کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ انہوں نے اسی میچ میں 19رنز کے عوض 6وکٹیں لے کر ہمپشائر کی ٹی 20تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔شاہین شاہ آفریدی جہاں ٹی20 کی تاریخ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں
وہیں ان کی ٹیم ہمپشائر بھی 6 لگاتار ہار کے بعد جیت کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد جاری اپنے پیغام میں اس اعزاز کو والدین کی دعاں کا نتیجہ قرار دیا۔شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اللہ تبارک تعالی کی تعریف بیان کی اور کہا کہ ہیٹ ٹرک والدین کی دعاں کا نتیجہ ہے۔
20سالہ نوجوان کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیمپشائر کانٹی کرکٹ کلب کا مواقع فراہم کرنے اور غیر مشروط مدد کا شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔