کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) کو دی پروفیشنل نیٹ ورک ( TPN) کی طرف سے اقوام متحدہ کے عالمی اہداف کیلئے غیر معمولی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے 7ویں انٹرنیشنل انوائرمنٹ، ہیلتھ اور سیفٹی سمٹ اور ایوارڈز 2021 میں چار کیٹگریوں میں ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ڈی جی رینجرز، سندھ، میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کمپنی کے سی ایف او، محمد عباداللہ اور مینجر سیفٹی ، ہیلتھ اور انوائرمنٹ فیصل میگھانی کو ایوارڈز دیے۔ ٹی پی این(TPN) کی طرف سے منعقدہ ایوارڈ تقریب میں کارپوریٹ سیکٹر، حکومتی اداروں ، این جی اوز ، تعلیمی اداروں اور میڈیا سے نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ مجموعی طو رپر 69 کمپنیوں نے 16 کیٹگریوں میں حصہ لیا جن میں سے 39 کمپنیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ آئی ایم سی سمیت چند کمپنیوں نے متعدد ایوارڈز حاصل کیے ۔ آئی ایم سی نے ” ہیلتھ اینڈ سیفٹی انوائرمنٹ پرفارمنس”، نیچرل ریسورسز کنزرویشن”، واٹر ٹریٹمنٹ”، اور سپورٹ فار ہیلتھ کیئر آرگنائزیشنز” کی کیٹگریوں میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کئے۔
چیف ایگزیکٹو آئی ایم سی علی اصغر جمالی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا” میں پروفشینل نیٹ ورک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے کارپوریٹ اداروں کو کو اپنی سی ایس آر اقدامات کو نہ صرف دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا بلکہ ان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔ ایوارڈز کا حصول ہمارے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا”پاکستان میں آٹو موبائل انڈسٹری میں صف اول کمپنی کی حیثیت سے کارپوریٹ طرز عمل میں ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہم پر لازم ہے اور ہمارا سی ایس آر پروگرام اس عزم کیلئے واضح ثبو ت ہے۔ حال ہی میں ہم نے ہمارے 100 فیصد ملازمین کیلئے کورونا ویکسینیشن اس کی ایک مثال ہے۔ اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ کا توثیق کنندہ ہونے کی حیثیت سے آئی ایم سی اپنے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی لا کر اقوام متحدہ کے ایکوسسٹم کی بحالی کی دہائی اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔









