اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کو شکست دینے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانو، آپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ بھارت کو شکست دینے کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اعصاب کو قابو میں رکھا۔واضح رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اشتہار
141
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









