انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی میٹنگ میں قائد شیخ محسن الیاس کی بطور ممبر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی شرکت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی میٹنگ میں قائد محترم شیخ محسن الیاس بطورِ ممبر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی شرکت
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بین الاقوامی سطح کے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں مسٹر گیئر ٹونسل کنٹری ڈائریکٹر،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن مسٹر لک ٹرائی اینگل جنرل سیکرٹری،انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن مسٹر شویا یوشیدا جنرل سیکرٹری ایشیا پیسفک
اس موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ محسن الیاس ممبر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی ۔ ظہور اعوان ممبر، ممبر گورننگ باڈی آئی ایل او پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فنڈریشن ۔ چوہدری نسیم اقبال ممبر نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی۔ چودھری سعد محمد مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن۔

پیر محمد کاکڑ ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد میمن ۔اسلم عادل ۔ ٹکاخاں ۔اور یونی پاکستان لائزن کونسل کی جانب سے چوہدری فاروق جنرل سیکرٹری یونی پاکستان لائزن کونسل ۔ نوید احمد ۔ عمران جعفری اور دیگر لیبر لیڈران نے بھی میٹنگ میں بھرپور شرکت کی۔اس میٹنگ کے دوران، معزز مہمانوں کی وزیرِاعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی، جس میں قائد محترم شیخ محسن الیاس نے یونی پاکستان لائزن کونسل اور پورے پاکستان کی صنعت اور صنعتی مزدور کی نمائندگی کرتے ہوئے صنعتی مزدوروں کے مسائل، لیونگ ویج ۔

تحفظِ مزدور مہم صنعت بچاو تحریک کےمتعلق مکمل آگاہ کیا۔بعد ازاں، قائد محترم شیخ محسن نے بطورِ صدر یونی پاکستان لائزن کونسل مسٹر شویا یوشیدا کو آئندہ پاکستان آنے پر ان کی میزبانی کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے آئندہ پاکستان دوبارہ آنے اور ملاقات کی یقین دہانی کرائی، قائد محترم نے ایشیا پیسفک کے جنرل سیکرٹری اور رجندرا کمار اچاریہ ریجنل سیکرٹری یونی ایشیا اینڈپیسیفک کی خیر سگالی کے طور پر حال احوال دریافت کیا اور آخر میں قائد محترم شیخ محسن الیاس صدر یونی پاکستان لائزن کونسل،کنوینر صنعتی مزدور اتحاد پاکستا ن ،ممبر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن ،جنرل سیکرٹری پیکیجز ورکرز (گروپ یونینز)کی جانب سے معزز مہمانوں اور جناب ظہور اعوان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اس موقع پر قائد محترم شیخ محسن الیاس کے ہمراہ ارشد بیگ ٬ نذر حسین باجوہ ٬ عبدالستار چیمہ ٬ شاہد شاہ ٬ عقیل ناصر اور دیکر احباب نے بھی شرکت کی اور کارکنان کی طرف سے قائد محترم شیخ محسن الیاس کو مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین بھی پیش کیا