کراچی ( رپورٹنگ آن لائن)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے سے گھٹ کر154.55روپے اورقیمت فروخت154.80روپے سے گھٹ کر154.65روپے ہوگئی.
جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.80روپے اور قیمت فروخت155.20روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے188روپے سے گھٹ کر186.50روپے اور قیمت فروخت189.50روپے سے گھٹ کر188روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے218.50روپے سے گھٹ کر217.50روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219روپے ہوگئی۔