انٹر بینک 143

انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میںملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید152.85روپے اور قیمت فروخت152.95روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.80روپے سے بڑھ کر 152.85روپے اور قیمت فروخت153.10روپے سے گھٹ کر 153روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 180.60روپے سے گھٹ کر180روپے اور قیمت فروخت182روپے سے گھٹ کر181.80روپے پر آ گئی جب کہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209روپے سے گھٹ کر208روپے اور قیمت فروخت211روپے سے گھٹ کر210روپے پر جا پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں