انٹر بینک 166

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.80روپے سے بڑھ کر177.90روپے اور قیمت فروخت178روپے سے بڑھ کر178.10روپے ہو گئی اسی طرح70پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 179.50روپے سے بڑھ کر180.20روپے اور قیمت فروخت180روپے سے بڑھ کر180.70روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر200.50روپے اور قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 234.50روپے سے بڑھ کر235روپے اور قیمت فروخت237روپے سے بڑھ کر237.50روپے پر جا پہنچی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں