انٹر بینک 167

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے گراوٹ کا شکار رہا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے گراوٹ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے تک کی کمی ہوگئی ۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے گھٹ کر 175روپے سے کم ہوکر174.90روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے175.20روپے سے گھٹ کر175.05روپے رہ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے تک مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.30روپے سے بڑھ کر176.80روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر177.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید50پیسے اضافے سے 196روپے سے بڑھ کر 196.50روپے اور قیمت فروخت 1.50روپے بڑھ کر198روپے سے بڑھتا ہوا199.50روپے پر بندہوا۔ اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید ایک روپے بڑھ کر234 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 236.50روپے پر مستحکم رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں