انٹر بینک 156

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر168روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گئی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر168روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.15روپے سے بڑھ کر167.90روپے اور قیمت فروخت167.25روپے سے بڑھ کر168روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں90پیسے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 167.60روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میںیورو کی قدر میں1روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر200روپے کی سطح پر جا پہنچی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت233.50روپے سے بڑھ کر234روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر اور برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں