کراچی (رپورٹنگ آن لائن)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالرکا بھاو 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا ہے، انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکا بھاو ایک روپیہ 25 پیسے بڑھا ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر کا بھا و283 روپے 79 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے ۔