پاکستان سپر لیگ 103

انوویشن فیکٹری اور پاکستان سپر لیگ کے درمیان سیزن 8 کے لئے ٹیکنالوجی پارٹنر شپ کا معاہدہ طے پا گیا۔

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کو دبئی کی معروف فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی انوویشن فیکٹری سپانسر کرے گی۔

گذشتہ روز معاہدہ پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئ جس میں انوویشن فیکٹری کے چیف آپریٹنگ آفیسر وقاص چوھدری اور پی ایس ایل کی چیف کمشنر نائلہ بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر فخر ہے ۔دنیا کی مشہور لیگ ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ اسے سپانسر کرنے کا مقصد انوویشن فیکٹری اور اس کی ڈیجیٹل پراجیکٹس کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ کرکٹ جیسے بہترین کھیل کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی نے فنانشل ٹیکنالوجی کے میدان میں ایسی بہترین ایپلیکیشنز متعارف کروائی ہیں کہ جنھیں دنیا بھر کے کئی ملین سے زائد افراد استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمپنی کے فاؤنڈر عمر خان مستقبل میں بھی کرکٹ کے بڑے ایونٹس کو سپانسر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس موقع پرنائلہ بھٹی صاحبہ کا کہنا تھا کہ
کہا پاکستان سپر لیگ میں انٹرنیشنل کمپنیوں کی دلچسپی بڑھنے لگی ہے ۔ ہر سال نئے سپانسر اور کمپنیاں پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جو کہ کافی خوش آئند ہے۔

اس تقریب کے دوران پاکستان کی نامور مارکیٹنگ کمپنی گرین ایپل کمیونیکیشن کے سی ای او خرم خان کے علاوہ عامر خان، راشد بٹ اور بلاول بھٹی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا پہلا میچ پیر 13 فروری کو ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں