، شعیب اختر 125

انضمام الحق ہر چیز کی طرح اپنی بیماری سے بھی اچھی طرح نمٹیں گے، شعیب اختر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے سابق کپتان انضمام الحق کی ناساز طبیعت کے حوالے سے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انضمام اپنی بیماری سے نمٹ لیں گے۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میری دعائیں اور آپ کی جلدصحتیابی کیلئے نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہر چیز سے آپ جس طرح نمٹتے ہیں اسی طرح اپنی بیماری سے بھی پْرسکون انداز میں نمٹ لیں گے۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ اللّٰہ شفاء دے، ڈھیروں دعائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں