کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیدردی سے قتل کی جانے والی نور مقدم کو انصاف دلانے میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر نور مقدم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔
سینئر اداکار نے لکھا کہ جب ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں تو عدالت کیس کیوں گھسیٹ رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر کے لیے پیسے کا ایسا مکروہ اور غلط استعمال، تسلط اور گٹھ جوڑ سمجھ سے باہر ہے۔









