چوہدری محمد عاصم گجر 215

انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد سوسائٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔چوہدری محمد عاصم گجر

لاہور(کامرس رپورٹر)آڈٹ اینڈ اکائونٹس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں نائب صدر کے امیدوار چوہدری محمد عاصم گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد سوسائٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ سوسائٹی میں سیوریج ،صاف پانی اور صفائی ستھرائی کا مسئلہ حل کیا جائے گا، سڑکوں کی کارپیٹنگ کی جائیگی اس کے علاوہ سوسائٹی میں سکیورٹی کا نظام بہتر بنایا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گروپ اتحاد ویلفیئر گروپ کو تمام لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

انشاء اللہ صدر عرفان حنیف وٹو اور جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل گجر کی سربراہی میں الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے اور تمام دوستوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں