کراچی کی 245

انشا اللہ مل کر کراچی کی روشنیاں لوٹائیں گے،علی زیدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اہلیان کراچی کو بجلی کی فراہمی کا حکومتی ناکامی اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔

جمعرات کی شام انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں ۔اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں ۔ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوعی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا ۔وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے اس اعلان پر ٹوئٹ کیا ہے کہ عامر بھائی! میں ایک چھوٹا سا آدمی ہوں، لیکن یہ گارنٹی دے سکتا ہوں کہ میرے ہوتے ہوئے آپکا استعفی منظور نہیں ہوگا. انشا اللہ مل کر کراچی کی روشنیاں لوٹائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں