قتل کا مقدمہ 256

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف قتل کا مقدمہ خارج کر دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ خارج کر دیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سال 2014کے دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جس میں مسلم لیگ( ن) پاکستان کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر بھی نامزد تھے۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت پر نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 29 نومبر کو نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف قتل کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں