واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ 31 اگست تک انخلا کے خواہش مند تمام افغان شہریوں کو نکالنا ممکن نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا بریفنگ میں جین ساکی کا کہنا تھا کہ ہمیں طالبان پر اعتماد نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ طالبان کے تعاون سے ہم ایک لاکھ چار ہزار کے قریب افراد کا کامیابی سے انخلا کراچکے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ افراد کی جانیں بچانا اہم ہے اور انخلا کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے طالبان کا تعاون ضروری ہے۔
