مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو158.26ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.14فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو153.43ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،جنوری میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 24.31ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 27.73ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 19.033ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو279.07ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں برقی پنکھوں کی برآمدات کاحجم 15.24ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.95ملین ڈالرکے مقابلہ میں 9.21فیصدزیادہ ہے۔
اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات سے ملک کو20.51ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.28ملین ڈالرکے مقابلہ میں 81.84فیصدزیادہ ہے۔