انجلینا جولی 165

انجلینا جولی کی روم فلم فیسٹیول میں شرکت

نیویارک (ر پورٹنگ آن لائن)ہالی ووڈ سپر اسٹار انجلینا جولی کی شرکت نے 16ویں روم فلم فیسٹیول میں چار چاند لگا دیے، اس موقع پر ان کی نئی فلم ایٹرنلز کا پریمیئر بھی ہوا۔اس تقریب میں انجلینا جولی کے ساتھ ان کی بیٹیاں شیلو اور زہرہ بھی تھیں۔16ویں روم فلم فیسٹیول میں بہت سے فلمی ستاروں اور دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔فلم 5 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں