وزیر اعظم 247

انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جارہی ہے، وزیراعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جارہی ہے ، کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مسترد ووٹوں کا مسئلہ ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ کی وجہ سے ظاہر ہوا ہے، 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کرنے کی صلاحیت ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹس کو ای وی ایم کی مخالفت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ مسترد کئے گئے مخالف ووٹ حاصل کرنے کے ذریعے انتخابات میں ہیرا پھیری کی صلاحیت ان وجوہات میں سے ایک ہے جن کی وجہ سے اسٹیٹس کو الیکٹرونک ووٹنگ کی مخالفت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں