ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

انتخابی فتوحات سے واضح ہو گیا قوم پی ٹی آئی کے اقدامات سے مطمئن ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور پی پی 38 کی جیت سے واضح ہو گیا ہے کہ قوم پی ٹی آئی کی طرف سے ملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے خوش، مطمئن اور آگاہ ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم پہلی بار شوبازی عیاری، مکاری اور چوربازاری کے بغیر حقیقی ترقی دیکھ رہی ہے۔ اب صرف عوام کی خدمت کرنے والے افسران ہی عہدوں پر رہیں گے۔ پنجاب حکومت انسانی ترقی پر خرچ کر رہی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کمرکس لی ہے، سردار عثمان بزدار تمام معاملات کی خود نگرانی کیلئے صوبہ بھر کے دورے کر رہے ہیں۔ عوامی خدمت کے درمیان حائل ہونے والے سرکاری افسران کو گھربھیج رہے ہیں۔