بلاول بھٹو زرداری 248

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول سمیت کئی پی پی رہنماوں پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کئی پی پی رہنماوں پر جرمانہ عائد کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، خورشید شاہ، سعید غنی اور عبدالقادر پٹیل پر 50 ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے پارٹی کے یومِ تاسیس پر پشاور میں 30 نومبر کو جلسے میں شرکت کی تھی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے بھی پشاور میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں