شہباز شریف 19

امیر العظیم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ امیر العظیم ایک صاحبِ بصیرت سیاست دان تھے جنہوں نے سیاسی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر العظیم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں