طالبان

امید ہے طالبان بدل گئے ہوں گے،برطانوی وزیردفاع

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے وزیر دفاع جیمز ہیپی کو امید ہے کہ یہ طالبان وہ نہیں جو پہلے افغانستان پر قابض ہوئے تھے۔مجھے امید ہے کہ طالبان بدل گئے ہوں گے۔ توقع ہے کہ وہ بین الاقوامی بدنامی نہیں چاہیں گے اور اس بار ان کا رویہ مختلف ہوگا۔برطانوی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا: ہم نے طالبان کی اصلیت سے منھ نہیں موڑا لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ویسے نہیں ہوں گے۔

ہمیں امید ہے کہ وہ ویسے نہیں ہوں گے۔انھوں نے اعتراف کیا کہ انھیں اس بات پر دکھ ہے کہ برطانیہ افغانستان میں ان کے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کو نہیں نکال پائیں گے تاہم ان کی افواو کی کوشش ہوگی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کریں گے۔