شاہد آفریدی 110

امید ہے دلیرانہ فیصلوں سے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترا، شاہد آفریدی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے سیریز کے اختتام پر الوداعی پیغام میں کہاہے کہ امید ہے دلیرانہ فیصلوں سے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترا۔شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ قومی ٹیم جلد فارم میں واپس آئے گی۔سابق کپتان نے کیویز بیٹر گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی اور قومی کرکٹر فخر زمان اور محمد رضوان کی اچھی بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے مجھے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپنے پر پی سی بی کا شکریہ، میں نے اس ذمہ داری کا بھرپور لطف اٹھایا۔انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ میں اپنے دلیرانہ فیصلوں کے باعث مداحوں کی امیدوں پر پورا اترا ہوں گا، میں ہمیشہ کسی بھی مدد کے لیے حاضر رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں