اداکارخوشحال خان

امی کا حکم ہوگا تو شادی کرلوں گا، اداکارخوشحال خان

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خوشحال خان کا کہنا ہے کہ امی کا حکم ہوگا تو شادی کرلوں گا۔

اداکارہ خوشحال خان نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے شادی اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی جس کے اداکار نے دلچسپ جوابات دیئے۔جواب میں خوشحال خان نے کہا کہ نہیں ایسا کوئی سین ہی نہیں ہے جب امی کا حکم ہوگا تب ہی ہوگا، ایسا کوئی چکر ہی نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ شادی کا منصوبہ والدہ کی خواہشات پر منحصر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ کے نواحی قصبے سے ہے، اگرچہ وہ اعلی طبقے سے تعلق نہیں رکھتے، تاہم ان کے خاندان نے انہیں تمام سہولیات فراہم کیں۔اداکار نے خصوصی طور پر والدہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زبردست انداز میں ان کی پرورش کی، انہیں خواتین کی عزت کرنا اور اپنے پاوں پر کھڑا ہونا سکھایا۔

انہوں نے بتایا کہ خاندان کی جانب سے ان کے شوبز میں آنے پر قدغن نہیں لگائی گئی بلکہ والدہ انہیں ہمیشہ اپنا کیریئر بنانے کا کہتی رہتی تھیں، یہاں تک کہ انہیں اپنے شوق کی خاطر ماڈلنگ اور اداکاری کرنے کا بھی کہتی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ کیریئر کے شروع میں برا مشورہ دیا کہ وزن بڑھا گے تو اسکرین پر اچھے نظر آ گے۔خوشحال خان نے کہا کہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرکے کافی متاثر ہوا، ٹام کروز کی بائیو پک میں کام کرنا چاہوں گا۔