حسان خاور 121

امپورٹڈحکومت نے ایک ماہ میں پیٹرول کا چوتھا بم عوام کو دے مارا، حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ میں پیٹرول کا چوتھا بم عوام کو دے مارا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ میں پیٹرول کا چوتھا بم عوام کو دے مارا، یہ ہے ان کا مشن، یہ ہے ان کی کارگردگی؟ حسان خاور نے مزید کہا کہ جناب وزیراعظم صاحب! 2000 میں 8 لیٹر پیٹرول ملے گا، تو کیا مہینہ بھر گزارا ہوجائے گا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں